0

پی آئی اے کی کراچی سے سکردو کیلئے پروازوں کا آغاز

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پی آئی اے نے کراچی سے سکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا۔ تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے سکردو کی پرواز لینڈ کر گئی۔ایئربس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے۔ پرواز پی کے 6544 کو کیپٹن قاسم قادر اور کیپٹن مہدی نے آپریٹ کیا۔ 7ہزار فٹ بلندی پر واقع سکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں