0

ہنگو تھانہ سٹی پولیس نے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو تھانہ سٹی پولیس نیمنشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی عبدالعلی چیک پوسٹ جوزارہ  کے قریب خصوصی ناکہبندی کے دوران منشیات سمگلر کے قبضے سے4کلوگرام چرس اور129گرام ائیس برامدکرلی گئی جبکہ صدر پولیس نے کاٹ گھر کے علاقے میں سرچ اپریشن کے دوران منشیات فروش کو اسلحہ سمیت گرفتارلیا ملزم سے کلاشنکوف اور3کلوگرام چرس برامد کرکے قبضہ پولیس کی گئی پولیس نے گرفتار ملزمان کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ترجمان ہنگو ضلعی پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ہنگو اکرام اللہ خان(PSP) کی خصوصی ہدایت پرقائمقام ایس ایچ اوتھانہ سٹی ایس ائی شمیم خان اور ڈی ایس پی سٹی عرفان خان کی قیادت میں پولیس نے عبدالعلی چیک پوسٹ کے قریب لودھی خیل تا کچئی سڑک سیفلی پہاڑی کے مقام پر خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ضلع اورکزئی سے براستہ لودھی خیل ہنگو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم سہیل عباس ولد غلام مہدی سکنہ لودھ خیل کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے ہاتھ  میں پکڑے بیگ سے چار کلو گرام چرس اور129گرام ائیس برامد کرکے قبضہ میں لیلی۔پولیس کے مطابق ملزم ضلع  اورکزئی  سے  ہنگو پیدل منشیات سمگل کرنے کی کوشش  کررہا تھا کہ دھرلیاگیا جبکہ تھانہ صدر پولیس نیایس ایچ او صدر ثواب علی خان کی  قیادت  میں سرچ  اپریشن کے دوران منشیات  فروش عبداللہ.  خان ولد حبیب اللہ خان سکنہ  عیسک  خماری ضلع کرک حال  کاٹ گھر کو کلاشنکوف اورایمونیشن  سمیت  اس وقت حراست میں لے لیا جب  وہ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے  میں  مصروف تھا۔پولیس نیملزم کے قبضے سے3کلو گرام چرس برامد کرکے قبضے میں لے لیکاروائی کے دوران  قبضے میں لی جانے والی منشیات  تحویل  میں لیکر ملزمان  کیخلاف 9D CNSA کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو اکرام اللہ خان کے مطابق معاشرے میں منشیات کازہر پہلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پولیس تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں