0

اپوزیشن کا اہم ایشوز پر منفی کردار کبھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائیگا، عثمان بزدار

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اہم ایشوز پر منفی کردار کبھی بھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائیگا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن نے ڈھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بے پناہ زک پہنچائی، کورونا کے قومی چیلنج اور دیگر اہم ایشوز پر اپوزیشن کا منفی کردار کبھی بھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھا جائے گا، حزب اختلاف کی جماعتوں کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی انہوں نے عوام کیلئے کچھ کیا ہے، ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ہر موقع پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست عوامی خدمت کا نام ہے نہ کہ لوٹ مار اور کرپشن کا، ماضی میں سیاست کو بینک بیلنس بڑھانے کیلئے استعمال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں لوٹ مار کے کلچر کو دفن کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں