0

بنوں، شمالی وزیرستان میں ڈرائیوروں کی اغوائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان نے ڈرائیوروں کی اغوائیگی کے خلاف میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کردیا اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر مغویوں کی بازیابی ممکن ہوئی تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے احتجاجی مظاہرے سے آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان ملک لیاقت علی وزیر،جنرل سیکرٹری عبدالخلیل،قوم بورا خیل کے مشر ملک روح اللہ،جے یو آئی کے قاری سمیع الدین،جے یو آئی کے مولانا رشید اللہ،جے آئی کے ملک امشاد اللہ،پی پی پی کے ملک اقبال خان،جے آئی یوتھ کے جنرل سیکرٹری رضوان اللہ،پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے فصیح اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے ساتھ تعلق رکھنے والے دو ڈرائیورز کی اغوائیگی اور ان پر تشدد کرنا اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانا ایک پاکستان نہیں بلکہ دو پاکستان کا تصور دینے کی کوشش کی گئی ہے اگر ایسا واقعہ خیبر پختونخوا رونما ہوتا تو یہ واقعہ مقامی و بین الاقوامی میڈیا کی زینت بن جاتا افسوس کی بات مقام ہے کہ پانچ دن ہونے کو ہیں کہ لیکن ہمارے شمالی وزیرستان کے ڈرائیورز کو سندھ کی حدود سے اغواء کیا گیا ان پر تشدد کیا گیا اور ان کی بڑی بڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا لیکن کسی نے بھی اب تک اس پر بات نہیں کی ہے مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ان نام نہاد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے فصیح اللہ نے کہا کہ ہمارے ایم این اے محسن داوڑ کو پی پی پی کی ہمدردی حاصل ہے ایم این اے کو چاہیے کہ پی پی پی کے اعلیٰ حکام سے بات کرے کیونکہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی رونما ہوچکے ہیں لہذا ان کا تدارک کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اور شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ سے واقعے کا نوٹس لے کر پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو،وزیراعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے بات کرے بصورت دیگر ملک بھر کی سطح پر احتجاج ریکارڈ کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں