0

سوات، ہائیر سیکنڈری سکول کبل کے دروازے طلبہ کیلئے بند

سوات (مانند نیوز ڈیسک) ہائیرسیکنڈری سکول کبل کے دروازے طلبہ کیلئے بند۔ایف سی اہلکاروں کیلئے کوارنٹائن سنٹرمیں تبدیل۔تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہائی اور ہائیر کے طلبہ مجبوراً مڈل سکول میں بٹھائے گئے۔سینکڑوں طلبہ کیلئے صرف ایک ہی کمرۂ جماعت مختص۔ تعلیم کے ساتھ بڑا مزاق۔ سکول وکالج کھلنے کے باوجود ایف سی اہلکاروں کیلئے الگ کوارنٹائن سنٹر بنانے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے باقاعدہ اعلان کے بعد کئی ماہ سے بند تعلیمی ادارے بچوں کیلئے کھول دئے گئے۔لیکن بدقسمتی سے ہائیر سیکنڈری سکول کبل جس میں جماعت نہم سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ زیر تعلیم ہیں،کو ایف سی اہلکاروں کا کوارنٹائن سنٹر بناکے طلبہ پر دروازے بند کردئے گئے۔سینکڑوں طلبہ کیلئے بیٹھنے کی جگہ کا انتظام اس وقت مسئلہ بن گیا جب صبح بچوں نے سکول کا رخ کیا اور ان کو دروازے پر روک لیا گیا۔مجبوری کے عالم میں سینکڑوں طلبہ کو مڈل سکول کی کلاسوں میں بٹھانا پڑا جہاں پر ایک ایک کمرۂ جماعت میں سینکڑوں طلبہ بٹھائے گئے۔عوامی حلقوں کی جانب سے مذکورہ واقعہ پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیاگیاکہ جہاں ایک طرف کرونا کی وجہ سے بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہوا اور پڑھائی سے ان کا جی بھر گیا تو دوسری طرف تعلیمی ادارے کو ایسے کوارنٹائن سنٹر بنانے اور طلبہ کیلئے بند کرنے پر طلبہ مزید پڑھائی سے بددل ہونگے۔جس کا خمیازہ قوم کو بے کار اور ناقص نئی نسل کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیاگیا کہ فی الفور ایف سی اہلکاروں کیلئے متبادل جگہ پر کوارنٹائن سنٹر کا انتظام کرکے ہائیر سیکنڈری سکول کبل کو طلبہ کیلئے کھول دیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں