0

وزیر اعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کے موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر خزانہ شوکت ترین بھی ان کے ہمراہ تھے۔آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں