0

ایبٹ آباد میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح

ایبٹ آباد(مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسود نے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منگل کے روز خصوصی کورونا ویکسی نیشن سینٹر کاباقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ریجنل پو لیس آفیسر ہزارہ میر ویس نیاز، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن (ر) ندیم ناصر، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر شہزاد اقبال، ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن، ڈا کٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کے علا وہ دیگر بھی موجود تھے۔ ویکسی نیشن سینٹر میں بزرگ شہریوں، معزور افراد اور خوا تین کے لئے الگ کاؤنٹر بنائیں گئے ہیں۔ سنٹر میں تیس سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگائی جا ئے گی جبکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد اور ڈسٹر کٹ ہینڈ کوا ٹرز ہسپتال ایبٹ آباد میں سینٹرز بدستور قا ئم رہیں گے۔ یہ خصوصی کورونا ویکسی نیشن سینٹر ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد کے زیراہتما م جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں قائم کیا گیا یہ سینٹر صبح 8 بجے سے شا م 8 بجے تک کھلا رہے گا عوا م کو ویکسی نیشن جا ری رہی گی۔ مزکورہ خصوصی ویکسینیشن سینٹر میں عوا م کی سہو لت کے لئے 8 کاؤنٹر قا ئم کئے گئے ہیں جس کی باقاعدہ نگرانی ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن اور ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفس کے ڈا کٹر کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر ہزارہ ریا ض خا ن محسود نے ویکسی نیشن سینٹر کے مختلف حصو ں کا معا ئنہ کیا اور ویکسی نیشن کے عمل کا جا ئزہ لیا۔کمشنر ہزارہ ریا ض خا ن محسود نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے ہزارہ ڈویژن کے عوا م کو ایک پیغا م دیا کہ حکو مت نے عوام کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی ہے لہذا اس استفادہ کرنے کی کوشش کی جائے تا کہ کورونا وباء سے نجا ت حا صل کی جا سکے۔ انہو ں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ایس اوپیز کا خیال رکھا جائے جس میں ما سک کا استعمال، بار بار ہاتھ دھونے اور سماجی فاصلہ رکھنا وغیرہ وغیرہ۔ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ اس طر ح سے تمام سہولیات اور کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے سا تھ یہ صوبے کا پہلا ویکسی نیشن سنٹر ہے جس میں ویکسی نیشن سے قبل رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کے بعد حفا ظی اقدا ما ت جیسی سہو لیا ت شا ہد ہی کسی اور سینٹر میں ہو ں۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ سنٹر میں روزانہ 15000ہزار لو گو ں کو ویکسی نیشن کی جا ئے گی اگر مزید ضرو رت پڑی تو اس میں مزید اضا فہ کیا جا ئے گا۔ انہو ں نے کہا کہ اس سینٹر کے قیا م کا اصل مقصد یہی تھا کہ تما م سہو لیا ت کے سا تھ زیادہ سے زیادہ لو گو ں کی ویکسی نیشن ہو سکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں