0

ضلع خیبر میں دودھ و گوشت کی فری ٹسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر میں پہلی بار دودھ وگوشت ٹسٹنگ لیبارٹریزکا افتتاح کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نورولی وزیرنے باقاعدہ افتتاح کردیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری فارمزخیبرڈاکٹر وحید اللہ وزیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹر افتاب خان سمیت پی ٹی ائی کارکنان عامر آفریدی،نسبت علی خان اورمقامی عمائدین موجود تھے۔ اے ڈی خیبرڈاکٹر وحید اللہ وزیر نے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبارٹری کی تنصیب سے مقامی لوگوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ اور تازہ و صحت مندگوشت کی فراہمی یقینی ہوجائیگی، موبائل لیبارٹری وین ضلع خیبر کے تمام بازاروں میں دودھ و گوشت کے دوکانوں سے نمونے لیکر اسی وقت پر ٹسٹ کرینگے اگر ان میں ملاوٹ یا مضر صحت اجزاء پائے گئے تو اسکے خلاف انتظامیہ کو رپورٹ کی جائیگی۔ انھوں نے کہا کہ جس کسی کو بھی دودھ میں ملاوٹ کا شک ہو تو وہ لائیوسٹاک جمرود میں قائم لیبارٹری میں چیک کرسکتے ہے جسکی کوئی فیس نہیں لی جائیگی۔تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر نورولی وزیرنے کہا کہ لائیو سٹاک میں اس قسم کی لیبارٹری ضلع خیبر کے لئے ایک اعزاز ہے،اس لیبارٹری سے مضر صحت دودھ و گوشت بیچنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور عوام کو صاف شفاف خوراکی مواد کی فراہمی یقینی ہوجائیگی۔ انھوں نے کہا کہ مذبح خانہ کے لئے لینڈایکوزیشن کی گئی ہے جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں