0

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ملتوی شدہ امتحانات شروع کرنے کا فیصلہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاملتوی شدہ امتحانات شروع کرنے کا فیصلہ۔بی اے کے امتحانات 5   جون سے شروع ہونگے۔بی ایڈ، اے ڈی ای اور تمام BS   پروگرام کے امتحانات 6   جون سے شروع ہونگے۔تمام پوسٹ گریجویٹ امتحانات4 جولائی تا11 جولائی منعقد ہونگے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر سلطانِ روم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات برائے بی اے 5جون سے شروع ہونگے اور20 جون کو ختم ہونگے۔ بی ایڈ، اے ڈی ای اور تمام BS   پروگرام کے امتحانات 6   جون سے شروع ہونگے اور 13  جون کو ختم ہونگے۔ تمام پوسٹ گریجویٹ امتحانات4 جولائی تا11 جولائی ہونگے۔  ہرپرچہ تین سوالات پر مشتمل ہوگا۔ بی اے AD   کے طلبہ اپنے حل شدہ پرچے اپنے ٹیوٹرز کو بذریعہ رجسٹر ڈاک بھیج دیں گے اور رسید اپنے پاس سنبھال رکھیں گے۔بی ایڈ، اے ڈی ای اور تمام  پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے طلبہ اپنے پرچے آگاہی LMS   پورٹل پر اپنے ٹیوٹرزکو MS Word   میں ٹایپ کرکے کاپی کریں یا MS Word   فائل اپلوڈ کرینگے۔ ان کو Date Sheet   کے مطابق ہر پیپر کے لیے 12  گھنٹے کا ٹائم دیا جائیگا جو صبح 08:30   سے رات 08:30   تک ہوگا۔ نیز Re-Appear   اور Again Re-Appear   کو بھی ان کے پرچوں کا شیڈول دیا جائے گا اور ٹیوٹرز مقرر کئے جائنگے۔ طلباء سے گزارش ہے کہ وہ اپنے موبائل پر SMS   چیک کیا کریں اور مستقل بنیادوں پر ڈیٹ شیٹ، سوالیہ پرچوں اور رول نمبر سلپ کے حوالے سے aiou.edu.pk   ویب سائٹ دیکھیں۔ پھر بھی اگر کوئی مسئلہ ہو تو علاقائی دفتر سوالات بذریعہ ٹیلی فون، Email   یا خود آکر رہنمائی حا صل کریں۔طلباء کو چائیے کہ ایک دوسرے سے رابطہ رکھیں، خوب مطالعہ کریں تاکہ ان کا وقت ضائع نہ ہواور کامیاب ہوں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں