0

مردان کے 9 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

مردان (مانند نیوز ڈیسک) ضلع مردان میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 9علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔صوبائی حکومت کے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا کیسز سے متاثرہ مردان کے 9علاقوں میں آئندہ 14روز تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔مردان کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جہاں ایس او پیز پر سختی سے عمل کروایا جائے گا تاکہ بڑھتے کورونا کیسز پر قابو پایا جا سکے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز کے واقعات میں کمی آ رہی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب گزشتہگھنٹے کے دوران پاکستان میں مزید 65اموات اور 2ہزار 724کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.61فیصد رہی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں