0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3499712 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3499712ہو گئیں،مزید6لاکھ کیسزرپورٹ ہونے کے بعدمتاثرین کی تعداد16کروڑ85لاکھ26ہزار سے تجاوز کر گئی۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق امریکہ متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پرجہاں ہلاکتیں 6050208ہو گئیں اورکیسز3کروڑ39لاکھ47ہزار سے زائد ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے ہلاکتیں 311421ہو گئیں جبکہ کیسز2کروڑ71لاکھ56ہزار سے بڑھ گئے۔ برازیل میں 452000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ61لاکھ95ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 108879افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز56لاکھ9ہزار50ہو گئے۔ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 46621تجاوز کر گئی اور کیسزکی تعداد 52لاکھ3ہزار سے بڑھ گئی۔روس میں ہلاکتیں 119194ہوگئیں،کیسز50لاکھ17ہزار سے زائد ہو گئے۔برطانیہ میں 127739افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور کیسز44لاکھ67ہزار سے تجاوز کر گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد15 کروڑ 45 لاکھ 1 ہزار سے زائد اور 1کروڑ 49 لاکھ 81 ہزار سے زائدفعال کیسزہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں