0

۔19 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسینیشن رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) حکومت نے کورونا وائرس سے بچا ؤکے لئے 19برس سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا، 19سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی آج (جمعرات)سے کورونا ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن شر وع ہو جائے گی۔ این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں ہوا، جس میں اب تک چاروں صوبوں میں ہونے والی ویکسی نیشن اور رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں 19سال سے زیادہ عمر کے افراد کیلئے آج (جمعرات)سیویکسی نیشن رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، اب تمام آبادی کے لئے رجسٹریشن اوپن ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں