0

اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے متعدد فلنگ سٹیشنوں کا ہنگامی دورہ

۔

اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے اپر چترال کے متعدد فلنگ سٹیشنوں کا ہنگامی دورہ۔
فلنگ سٹیشنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مقررہ مقدار/گیج کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود
کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے اپر چترال کے متعدد پیٹرول پمپس/فنلگ سٹیشنوں کا دورہ کیا۔معائنے کے دوران انہوں نے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو چیک کیا اور اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ نرخ کے عین مطابق پایا۔ مزید انھوں نے پیٹرولیم مصنوعات کے
مقدار/گیج کو بھی فی لیٹر کے حساب سے چیک کیا اور تمام کودرست اور مکمل پایا۔ انہوں نے فلنگ سٹیشن مالکان کو اوگرا ریٹ اور مقررہ گیج
کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ان پر واضح کیا کہ ریٹ اور گیج کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں برتی
جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں