0

اسلام آباد، مارگلہ کے پہاڑوں پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ پر 90فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ انشااللہ آگ پر جلد مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مارگلہ ٹریلز کو شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں سے اس ضمن میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں