0

چارسدہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق

چارسدہ (مانند نیوز ڈیسک) پشاور چارسدہ موٹروے پر دریائے جیندی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق،تین زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔جاں بحق تین افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔تفصیلات کے مطابق پشاورچارسدہ موٹروے پر دریائے جیندی کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں رستم مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں رستم ملندری کی ممتاز شخصیت احترام خان اور ان کی بیٹی بھی شامل ہے۔ بد قسمت افراد پشاور سے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ دریا جیندی کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں