0

۔30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے واک ان ویکسینیشن شروع

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ہفتہ کے روز سے 30سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے واک ان ویکسی نیشن شروع کر دی گئی۔ملک بھر میں واک ان ویکسی نیشن شروع ہونے کے بعد اب رجسٹرڈ 30سال سے زائد عمر کے افراد کسی بھی سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا تھا کہ جتنی جلدی ویکسی نیشن کو اوپر لے جائیں گے اتنی جلدی مارکیٹیں معمول کے مطابق کھول سکیں گے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ روزانہ 20ہزارافراد کی ویکسی نیشن کرنے کی گنجائش ہے جبکہ 21فیصد ٹارگٹڈ آبادی ویکسین لگوا چکی ہے۔ عید کے دوران لوگوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتال بھر گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے بغیر ایس او پیز مارکیٹ کھلی رہے مگر اس کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے۔ مشکل سے نکلنے میں صرف چند ہفتے لگیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 19سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے اور روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں