0

مینگورہ میں آلو بخارا توڑنے پر سکول بچہ شدید تشدد کا نشانہ بن گیا

سوات (مانند نیوز ڈیسک) مینگورہ کے علاقہ پٹھانے میں آلو بخارا توڑنے پر سکول بچہ شدید تشدد کا نشانہ بن گیا۔سوات کے شہر منگورہ کے علاقہ پٹانے میں ایک سکول بچہ دس سالہ شاہد علی کو مبینہ طور پر واجد علی نامی ایک نوجوان نے اس وقت شدید تشدد کا نشانہ بنادیا، جب سکول بریک کے دوران وہ واجد کے باغ سے آلو بخارا ایک دانہ توڑ کر کھا رہا تھا۔بچے کے جسم پر چھڑی کے وار سے بدترین تشدد کے نشانات ہیں۔ والدین نے بچے کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا اور واجد علی نام کے ایک نوجوان کے خلاف ایف آئی آر درج کی، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم واجد علی کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں