0

پشاور، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ملین مارچ آج بروز اتوار جی ٹی روڈ پر چمکنی کے مقام پر منعقد ہو گا جس میں صوبے سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ملین مارچ سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر،سابق سینیٹر سراج الحق،فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سیاسی سربراہ خالد مشعل اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان خطاب کریں گے۔ہزاروں افراد کے لئے ماسک اور سینی ٹائزر کا انتظام کیاگیا ہے جبکہ اضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے جونہی چمکنی کی حدود میں داخل ہو جائیں تو اپنی اپنی جگہ پر فاصلے رکھ کر بیٹھیں۔جماعت اسلامی نے بی آر ٹی کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی سروس جاری رکھے جبکہ عام لوگوں کو بھی گاڑیوں اور مسافرسروس بحال رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے انتظامات کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے گزشتہ دو دنوں سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور پورے صوبے سے لوگ شرکت کریں گے۔پارٹی کے تمام کارکنوں کو شرکت کی دعوت ہے کیونکہ فلسطین کا مسئلہ تمام مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا اور وہ خود انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے جید علماء اور مذہبی اور سیاسی رہنماء خطاب کریں گے تاہم فلسطین کی نمائندگی خالد مشعل کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں