0

تخت بھائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا شیر گڑھ اور جلالہ بازار میں کاروائی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر مردان حبیب الللہ عارف کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی فرمان علی کی شیر گڑھ اور جلالہ بازار میں کاروائی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے جمعہ اور ہفتہ کے روز نافذ لاک ڈاون پر عملدرامد کے حوالے سے چیکینگ کی۔ بیشتر دکانیں مارکیٹیں بند پائی گئی تاہم کھلی دکانوں کو بند کروا کر جرمانہ عائد کیا۔مذید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا تاہم ہری چند، شیر گڑھ و جلالہ بازار سے عارضی تجاوزات کو ختم کروا دیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں