0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3548616 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3548616ہو گئیں،کیسز17کروڑ6لاکھ29ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 609421ہو گئیں،کیسز3کروڑ40لاکھ35ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں 325998ہو گئیں،کیسز2کروڑ78لاکھ94ہزار سے زائد ہو گئے۔برازیل میں 461000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ64لاکھ71ہزار سے تک پہنچ گئی۔فرانس میں 109358افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اورکیسز56لاکھ57ہز ار572سے زائد ہو گئے۔ترکی میں 47271جاں بحق ہو چکے جبکہ کیسز52لاکھ35ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں اموات120807ہو گئیں،کیسز50لاکھ53ہزار سے زائد ہو گئے۔برطانیہ میں اموات 127775ہوگئیں،کیسز44لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 26 لاکھ سے زائد اور 1کروڑ 44 لاکھ 81 ہزار سے زائدفعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں