0

جمرود، سیاسی اتحاد کے انتخابات مکمل

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کو اپنے علاقوں میں بحال کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائے ورنہ پھر سے احتجاجی تحریک شروع کریں گے نو منتخب صدر سید کبیر آفریدی کا پریس کانفرنس اس سلسلے میں جمرود میں سیاسی جماعتوں کا ایک اہم انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی اتحاد میں شامل پارٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں جمعیت علمائے اسلام ف ضلع خیبر جنرل سیکرٹری سید کبیر آفریدی صدر،قبائیل تحفظ مومنٹ کے داود شاہ آفریدی جنرل سیکرٹری،جماعت اسلامی کے زرغون شاہ سنئیر نائب صدر،مسلم لیگ ن کے خانی جان ترجمان،ثمر گل آفریدی فنانس سیکرٹری منتخب کیں گئے۔انتخابات مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیراہ راجگل کوکی خیل متاثرین کی باعزت واپسی کے لیے سروے سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہاں سے نکل مکانی کرنے والے افراد جمرود میں غاروں میں زندگی بسر کررہے ہیں لیکن حکومت و ریاستی ادارے ہمارے اپنے علاقوں کے واپسی کے لیے کیے گئے وعدوں سے مکر گئے ہیں اس لیے ہم مزید احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے پر غور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمرود کے مختلف محکموں میں کرپشن،اقرباء پروری اور بھرتیوں میں غیر مقامی افراد کی بھرتی جاری ہے مزید اس کی اجازتِ نہیں دی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں