0

آن لائن کھلی کچہری کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا، ڈی سی ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ آن لائن کھلی کچہری کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیس بک پر لوگوں کے مسائل سنیں گے۔ اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے لوگوں کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کئے جا ئیں گے۔یہ با تیں انہو ں نے  پیر کے روز  فیس بک لائیو کے زریعے آن لائن کھلی کچہری کے دوران لوگوں کی شکایات سنیں اور انکے سوالات کے جوابات دیتے ہو ئے کیں۔حکومت خیبر پختونخواہ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سوشل میڈیا اور آن لائن طریقہ کار کے تحت کورونا سے بچاو اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصرں کو عوا م نے لائیو اپنی شکایات اور مسائل سے مطلع کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لوگوں کی شکایات سنیں اور موقع پر سوالات کے جوابات اور حل کے حوالے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ گوگل فارم کے زریعے لوگوں نے اپنے مسائل بھی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بھیجوائے ہیں جن پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے محکمہ جات سے رپورٹ طلب کی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں