0

خیبرپختونخوا حکومت کا کابینہ سے ایک اضافی وزیر کم کرنے کا فیصلہ

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک اضافی وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئینی حد سے زیادہ وزرا ء لینے پر خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ سے ایک وزیر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت نے کابینہ میں آئینی حد 16 کی بجائے 17 وزیر شامل کیے تھے، جبکہ محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل نے اپوزیشن کے اٹھائے گئے اعتراض کو درست قرار دیے دیا ہے۔ آئینی قدغن پر ایک وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرکے مشیر بنایا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں