0

شمالی وزیرستان مظاہرین نے احتجاجی دھرنا بدستور جاری رکھنے کا اعلان کردیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان کے ہمزونی قبیلے نے تحصیل میرانشاہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بے گناہ افراد کی رہائی جبکہ جھوٹی ایف آئی آر کے خاتمے کا مطالبہ کردیا مظاہرین نے حکومت سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا بدستور جاری رکھنے کا اعلان کردیا جس کی قیادت چیف آف داؤڑ ملک جان محمد نے کی اس موقع پر سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے جنرل سیکرٹری عبدالخلیل,پی پی پی کے ملک اصغر,جے آئی یوتھ کے رضوان اللہ, پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے فصیح اللہ,آزاد نور,مسلم لیگ ن کے محب اللہ, ہمزونی قبیلے کے حنیف داؤڑ,واجد داؤڑ,ملک عمر زمان,ملک حضرت اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے ہمزونی قبیلے سے اٹھائے گئے بے گناہ افراد کو جلد ازجلد باعزت رہا کیاجائے جبکہ مشران پر درج کی گئی جھوٹی ایف آئی آر کو واپس لی جائے اوراس پر نظرثانی کی جائے بصورت دیگر متعلقہ حکام کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے ہمزونی قبیلے کے مشران اور نوجوان کو بے جا نشانہ نہ بنایا جائے ہم امن پسند اور محب وطن ہیں دہشت گرد نہیں, شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے امن آنا چاہیے تھا لیکن قائم نہیں ہوا شمالی وزیرستان میں اب پرانی صورتحال اپنائی جانے کی کوشش کی جارہی ہے شمالی وزیرستان کے عوام کی چار دیواری کا خیال رکھا جائے اور ان کی بے عزتی کی جائے ہر ایک طبقہ آئین اور قانون کے اندر کام کرے پولیس کو اپنی ذمہ داری دی جائے اس کے کام میں مداخلت کرنے کی کوشش نہ کی جائے اُنہوں نے واضح کیا کہ ظلم و بربریت ہر گز تسلیم نہیں کریں گے ہم قانون اور آئین کے ماننے والے لوگ ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں