0

فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزارت صحت نے فائزر کمپنی کی ایم آر این اے ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ فائزر کمپنی نے بھی ویکسین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ایم آر این اے ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں خریدی جائیں گی، پاکستان میں فائزر کی خوراکیں جولائی یا اگست تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ویکسین کی سٹوریج کیلئے 23 الٹرا کولڈ چین فریزر خرید لئے گئے۔ وزارت صحت نے کہا کہ فائزر ویکسین کم قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں