0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں کیسز 17 کروڑ سے متجاوز ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3556724ہو گئیں اور کیسز17کروڑ10لاکھ32ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 609544ہو گئیں جبکہ کیسز3کروڑ40لاکھ 43ہزار سے بڑھ گئے۔ بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں 329125ہو گئیں،کیسز2کروڑ80لاکھ46ہزار سے بڑھ گئے۔ برازیل میں 462000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ65لاکھ15ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 109402افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور کیسز56لاکھ66ہزار 113تک پہنچ گئے۔ترکی میں کورونا سے 47405افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز52لاکھ42ہزارسے بڑھ گئے۔روس میں اموات127781ہوگئیں،کیسز50لاکھ63ہزار سے زائد ہو گئے۔برطانیہ میں 127781افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسزکی تعداد 44لاکھ84ہزارتک پہنچ گئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 31 لاکھ اور 1 کروڑ43 لاکھ 46 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں