0

بنوں، واپڈا کے ملازمین نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) واپڈا پیغام یونین نے خیبر پختونخوا کی سطح پر واپڈا کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیااس بارے میں واپڈاپیغام یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر خٹک کی سربراہی میں واپڈا کالونی بنوں میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی سنیئروائس چیئرمین حافظ دانیا خان,زونل سیکرٹری محمد اقبال,عبیدا للہ شاہ,عنایت اللہ,فرمان اللہ,راست اعمال,نعمان,عصمت اللہ خان ودیگر بھی موجود تھے اس دوران ٹیسکو سے مشر ف خان اور رشید خان نے بھی خصوصی شرکت کی صوبائی جنرل سیکرٹری اصغر خٹک نے اجلاس کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا پیغام یونین واپڈا کے ملازمینوں کے مسائل کیلئے کوشاں ہے پیغام یونین نے واپڈا ملازمینوں کودرپیش مشکلات کے ازالے کیلئے ہر فورم پر آواز بلندکی ہے اور کررہی ہے خواہ وہ میڈیکل ایرئیرکی ادائیگی کی صورت میں ہو ایمپلائز سن کی بھرتی کی صورت میں ہو یا دیگر مراعات یا مشکلات کی صورت میں ہو تحریک چلانے سے گریز نہیں کی ہے یہی وجہ ہے کہ پیغام یونین نے بغیر کسی کمیشن ملازمینوں کو میڈیکل ایرئیر کا مرحلہ کو یقینی بنایا ہے دیگر مسائل سے بھی پیغام یونین کے عہدیدار غافل نہیں بلکہ وقفے وقفے سے حل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں لہٰذا ملازمینوں کے درپیش مسائل حل کئے جائیں اور ان کو ہر ایک جائز حق دیا جائے بصورت دیگر تحریک چلانے سے گریز نہیں کریں گے واپڈا پیغام یونین واپڈا کی دیگر یونینوں کی طرح تنظیم نہیں ہماری تنظیم میں ہر ایک کام میرٹ پر کیا جاتا ہے ملازمینوں کے حقوق کیلئے تگ وددکررہی ہے آ خر میں اُنہوں نے ڈومیل سب ڈویژن کے نور محمد خان سکندری اور اورنگزیب خان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قبلہ درست کرنے کی ہدایت کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں