0

بونیر کے لئے ڈگر ہسپتال میں ماس ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح

سوات (مانند نیوز ڈیسک) انسدادِ کورونا اقدامات کے تحت ویکسینیشن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ضلع بونیر کے لئے ڈگر ہسپتال کے ہاسٹل میں ماس ویکسینیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ سنٹر کا افتتاح ڈپٹی کمشنربونیر نصراللہ خان نے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر محمد علی خان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق،ایم۔ایس ڈی،ایچ۔کیو ڈگر ڈاکٹر فضل وہاب،اسسٹنٹ کمشنرز اورمحکمہ صحت کے افسران موجودتھے۔ ڈاکٹر فضل وہاب نے سنٹر میں موجود سہولیات کے بارے میں تفصیلی ریفنگ دی۔سنٹر میں مردانہ،زنانہ، محکمہ تعلیم کے سٹاف کیلئے الگ الگ کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ماس ویکسینیشن سنٹرمیں صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک انسدادِ کورونا ویکسین لگائے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں