0

نوشہرہ، انسپکٹر جنرل آف پولیس کے پی کا اُمہ چلڈرن اکیڈمی کا دورہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کا اُمہ چلڈرن اکیڈمی کا دورہ،آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثنائاللہ عباسی نے اکیڈمی کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا،آئی جی پی خیبر پختون خوا نے امہ چلڈرن اکیڈمی میں زیر تربیت بچوں سے ملاقات کرکے انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے اُمہ چلڈرن اکیڈمی نوشہرہ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی مردان ریجن یاسین فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر آئی جی پی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثنائاللہ عباسی نے اکیڈمی کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیاآئی جی پی خیبر پختون خوا ثناء اللہ عباسی نے بچوں کے رہائشی کمروں، لائبریری، لیبارٹری اور دوسری سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر تربیت بچوں سے ملاقات کرکے انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔اس موقع پر آئی جی پی نے کہا کہ اُمہ چلڈرن اکیڈمی بچوں کی بہترین تربیت گاہ ہے جو یتیم  بچوں کے مستقبل سنورانے کا ذمہ اچھی طرح نبھا رہا ہے۔ بچوں کو دی جانے والی سہولیات قابل ستائش ہیں اور یہ ادارہ ملک وقوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اُمہ چلڈرن اکیڑمی کے منتظمین کو خراج تحسین کے مستحق ہیں جو پورے ملک سے یتیم بچوں کو لا کر تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں