0

پشاور، آل یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) آل یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری،ملازمین انجینئرنگ یونیورسٹی چوک میں جمع ہو گئے۔یونیورسٹی ملازمین گزشتہ روز کے واقعہ کے خلاف صوبائی سطح پرقلم چھوڑ ہڑتال کررہے ہیں۔مظاہرین نے انجینئرنگ چوک میں کیمپ اور کرسیاں لگا دیں۔مظاہرین کے مطابق گزشتہ روز کے واقعہ میں 21مظاہرین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کے ساتھ طلبہ بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی کا قیام اور الاؤنس میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں