0

انسپکٹر جنرل آف پولیس کے پی کا گلبہار پولیس اسٹیشن پشاور کا اچانک دورہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پولیس اسٹیشن پہنچتے ہی آئی جی پی سیدھا پولیس لاک آپ پر گئے جہاں انہوں نے حوالاتیوں سے اْن کے ساتھ پولیس کے رویئے اور دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ آئی جی پی نے پولیس سٹیشن کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ان کی ڈیوٹی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ آئی جی پی نے پولیس سٹیشن کا ریکارڈ تفصیل سے چیک کیااور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پی نے پولیس تھانے میں مال مقدمہ گاڑیوں، اسلحہ اور منشیات کے بارے میں تھانہ کے عملے سے سوالات کئے اور ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ پولیس اسٹیشن میں موجود تمام گاڑیوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا جائے۔ آئی جی پی تھانے میں مختلف پوائنٹس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اور اْن سے فرائض کی ادائیگی کے دوران درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر آئی جی پی نے پولیس سٹیشن کے کنٹرول روم، حوالات اور سی سی ٹی وی نظام کا بھی معائنہ کیا۔آئی جی پی نے دورے کے دوران رات گئے ایس پی سٹی کو اپنے دفتر میں موجود پایاجو ڈویڑن میں درج مقدمات پر کام میں مصروف تھے۔ اس موقع پر ایس پی سٹی نے آئی جی پی کو موبائل ایپ کے ذریعے ڈویڑن کے پولیس تھانوں کی براہ راست مانیٹرنگ کے جدید نظام پر بھی بریفنگ دی اور آئی جی پی کو بتایا گیا کہ ڈویڑن کے پولیس تھانوں کے اندر حوالات، محرر اور ایس ایچ او کے دفاتر کی 24/7مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ آئی جی پی نے موبائل ایپ کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکم دیا کہ اس ایپ کو پورے صوبے میں متعارف کیا جائے۔آئی جی پی نے ایس پی سٹی کی رات گئے دفتر میں موجودگی اور جانفشانی سے مقدمات کی پیروی کو بہت سراہا اور اسے فورس کے دوسرے افسروں کے لیے مشعل راہ قرار دیا بعدازاں آئی جی پی نے ان کو تعریفی سند سے بھی نوازا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں