0

تاجکستان کے صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) تاجکستان کے صدر امام علی رحمن آج(بدھ کو)2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق تاجکستان کے صدر امام علی رحمن وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر آج(بدھ کو) دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ اس موقع پر اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور صدر امام علی رحمن کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت ہو گی۔ فریقین سیاسی، معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی و دفاع، ثقافت، تعلیم اور علاقائی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق توقع ہے کہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ تاجکستان کے صدر پاکستانی ہم منصب عارف علوی سے بھی علیحدہ ملاقات کریں گے۔ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافتی یکسانیت پر مبنی قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں