0

ضلع ملاکنڈ میں صفائی مہم کا آغاز

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس سہیل خان کی خصوصی ہدایت پرمنگل کے روز تینون تحصیلوں کے ٹی ایم اے سٹاف نے پورے ضلع میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم ایز کے صفائی مہم کی خود نگرانی کی اور اُن میں وزیر اعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ یاد رہے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ  نے 170 مزید سٹاف کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پر لگایا ہے تاکہ تینوں تحصلیوں میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ  سے روبطہ کیا ہے تاکہ ٹی ایم اے سٹاف کو مزید میشنری جس میں ٹریکٹرز، باوزرز وغیرہ شامل ہے جلد از جلد فراہم کی جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے بٹ خیلہ اور تھانہ ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔ ہسپتال کے ایم ایس کو ہسپتال کی صوتحال بہتر سے بہتر بنانے کے بارے میں فوری ہدایات جاری کیے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں