0

نوشہرہ میں آگ لگنے کے خود ساختہ واقعات میں اضافہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں آگ لگنے کے خودساختہ واقعات میں اضافہ، ایک طرف قیمتی جنگلات کا صفایا کیا جارہا ہے تو دوسری طرف آگ بجھانے پر قومی خزانے کو ٹیکہ لگایاجاتاہے،ایک ماہ میں جنگلات اور ویرانوں میں آگ لگنے کے 86واقعات، عوامی و سماجی حلقوں نے گزشتہ ایک ماہ کی فائرایمرجنسی واقعات کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کرڈالا،صرف ضلع نوشہرہ میں گزشتہ ایک ماہ میں 86واقعات ریکارڈ کئے گئے، نوشہرہ میں گزشتہ ایک عرصے سے آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے چلے آرہے ہیں اور اسی تسلسل میں خیبر پختونخوا کے نظامپور منگلوٹ پارک کے جل کر خاکستر ہونے اور قیمتی و نایاب جانور اور پرندوں کے جل جانے کی خبریں منظرعام پر آئیں، اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ضلع بھر کے جنگلات میں پیش آنے والے اس قسم کے واقعات خودساختہ ہیں بتایا جاتا ہے فائر ایمرجنسی کی مد میں خطیر رقم خرچ کی جاتی ہے، اس مقصد کیلئے کسی جنگل میں آگ لگائی جاتی ہے اور پھر آگ بجھانے کی آپریشن شروع کردی جاتی ہے، آگ لگانے اور بجھانے  کے خودساختہ واقعات کی وجہ سے قومی املاک اور خزانے کا نقصان ہورھا ہے، نظامپور میں گزشتہ دنوں منگلوٹ پارک آتشزدگی بھی ایک سوالیہ نشان ہے جہاں ایک تاریخی پارک میں مبینہ بھڑکائی جانے والی آگ بے قابو ھوئی اور پورا پارک جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ اس میں موجود قیمتی چرند پرند بھی جل کر راکھ ہوگئے، منگلوٹ پارک میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد مقامی عمائدین نے اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ ایک عرصے سے فائر ایمرجنسیوں کی اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں