0

سرکاری ڈیوٹی میں غفلت والے پولیس اہلکاروں کو ہرگز معاف نہیں کیاجائےگا

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) پولیس فورس میں سزاوجزاکاعمل جاری رہےگا۔سرکاری ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی برتنے والےپولیس اہلکاروں کوہرگزمعاف نہیں کیاجائےگا، جبکہ ڈیوٹی میں  اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنےوالے پولیس اہلکاروں  کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائےگی۔تمام پولیس اہلکارعوام کےساتھ روز مرہ معاملات میں  پہلےسلام پھرکلام کی پالیسی پرعمل کریں۔ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواکرام اللہ خان(PSP) نےاپنے دفترمیں منعقدہ ہفتہ وار اردلی روم میں پیش ہونیوالے تمام تھانوں کےایس ایچ اوز’چیک پوسٹوں’چوکیات اورتھانوں میں تعینات اے ایس ائیزاورمتعلقہ پولیس افسران سےخطاب کرتے ہوئےکیا۔اس موقع پرڈی پی اواکرام اللہ خان نےتمام ایس ایچ اوز’ اور متعلقہ افسران سے ان کی کارکردگی کےبارےمیں استفسارکیااورباری باری تمام اہلکاروں  کی کارکردگی کابغورجائزہ لیا۔ڈی پی اواکرام اللہ خان نےاچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرایس ایچ اودوابہ محمودخان اورایس ایچ اوٹل اصف حیات خان کوتعریفی اسناد دینےکاحکم بھی جاری کیا اوران کوجاری ہونےوالےشوکازنوٹس بھی فائل کیےگئے۔جبکہ ڈیوٹی سے غیرحاضرہونےوالے پولیس اہلکاروں کو ائندہ ڈیوٹی سے غیرحاضرنہ ہونے کی  وارننگ جاری کی۔جبکہ جائزعرض معروض کےلیےپیش ہونےوالےاہلکاروں نےدرپیش مسائل سے ڈی پی اوکو اگاہ کرنےکےلیےتحریری درخواستیں جمع کررکھی تھی۔جس پرجائزعرض معروض پیش کرنےوالےاہلکاروں کی درخواستوں پرغوروحوض کےبعدمناسب ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرڈی پی اواکرام اللہ خان نےکہا کہ ہنگوپولیس میں سزاوجزا کاعمل جاری رہےگا۔ پولیس اہلکاران اپنی زمہ داریاں احسن طریقےسےانجام دیں اورپولیس سےوابستہ عوامی توقعات پرپورااتریں۔انہوں نےچوکی اورچیک پوسٹوں کےانچارجان اورمتعلقہ پولیس افسران کوہدایت جاری کی کہ وہ پہلے سلام پھرکلام کی پالیسی پرعمل کرکے عوام کےساتھ ملاقاتوں اوررابطوں میں خوش اخلاقی اوربردباری کاعملی مظاہرہ کریں اوراپنےفرائض انتہائی ایمانداری’جانفشانی اورپیشہ ورانہ مہارت سےاداکرتے ہوئےپولیس فورس کی قدمیں مزید اضافہ کرنےکےلیےاپنا اپناکردار اداکریں۔اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن ہنگو ارشدمحمودخان اورڈی ایس پی سٹی عرفان خان بھی موجودتھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں