0

حکومت میٹرک اور ایف اے، ایف ایس سی امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کریں، طلباء کا مطالبہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) حکومت میٹرک اور ایف اے، ایف ایس سی امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کریں، پیپروں میں ایک دن کی وقفہ سے طلبہ و طالبات کو تیاری کے لئے وقت ملتا ہے، موجودہ شیڈول میں ہروروز پیپر کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ان خیالات کا اظہار دسویں اور بارویں جماعت کے طلبہ اور طالبات نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ماضی میں جتنے بھی امتحانات ہوئے اس میں ایک پیپر کے بعد دوسری جماعت کا پیپر ہوتا رہا جس سے طلبہ اور طالبات کو تیاری کا موقع ملتا مگر اس مرتبہ نہم اور گیارویں کی امتحانات ایک ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے بورڈ حکام نے مسلسل شیڈول تیار کیا ہے اس لئے حکومت شیڈول میں تبدیلی کرکے کرونا کی وجہ سے مطالعہ سے متاثرہ طلبہ کو تیاری کے لئے موقع فراہم کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں