0

ضلع ہنگو میں امن وامان کا قیام

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ہنگو میں امن وامان کاقیام، مذہبی ہم آہنگی اوربھائی چارے کی فضاکوفروغ دینا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ضلع ہنگوسےجرائم کاخاتمہ ضلعی پولیس اورانتظامیہ کامشن ہے’کسی کوہنگو کےامن کو سبوتارکرنےکی اجازت ہرگزنہیں دی جائےگی۔جبکہ ہوائی فائرنگ’ون ویلنگ اوردیگرمعاشرتی جرائم کی روک تھام کےلئےعلماءکرام اورامن کمیٹی  کو ضلعی پولیس کےساتھ اپنےتعاون کومزیدبہتربناناہوگا۔ان خیالات کااظہارضلعی پولیس سربراہ ہنگواکرام اللہ خان(PSP) نے اپنےافس میں امن کمیٹی  ممبران کےساتھ ملاقات کےدوران کیا۔انہوں نےکہا کہ ضلع ہنگومیں امن وامان کادیرپاقیام اوربھائی چارے کی  فضا کوفروغ دینا ضلعی پولیس کی اولین ترجیح  ہے’ہنگومیں امن وامان اوربھائی چارے کی فضا کوہرحال میں برقراررکھاجائےگا۔امن وامان کی فضا کوخراب کرنےوالوں کواپنی صفوں سے باہرنکالناہوگا اورکسی کوہنگوکے امن کو خراب کرنے کی  اجازت ہرگزنہیں دی جائےگی۔ علماء  کرام اورکمیٹی ممبران کو امن وامان کے قیام’جرائم  کی بیخ کنی اوربھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کےساتھ  اپنے تعاون  کو مزیدبہتر بنانا ہوگا۔امن کمیٹی ممبران کوعلاقائی امن وامان کےقیام ‘ہوائی فائرنگ’ون ویلنگ اوردیگرمعاشرتی جرائم کی بیخ کنی کےلیےضلعی پولیس کےساتھ اپنے تعاون کویقینی بنانا ہوگا۔انہوں نےکہا کہ ہنگومیں اس وقت مکمل مذہبی ہم اہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے۔جسمیں علماءکرام’قومی مشران اورامن کمیٹی ہنگو کااہم رول ہے۔ڈی پی او  نےکہا کہ ضلعی پولیس معاشرتی جرائم بالخصوص منشیات فروشی’ون ویلنگ’ہوائی فائرنگ اوردیگرمعاشرتی جرائم  کےخاتمےکےلیےپرعزم ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کی اوپن ڈور پالیسی کےتحت  مشران’عوام اور اپ سب کےلیے میرے دفترکےدروازے ہمیشہ اور ہروقت کھلےہیں۔ اس موقع پرمیٹنگ میں شریک امن کمیٹی ممبران  شاہ حسین خان ایڈوکیٹ’نورخان عرف ٹیکہ خان’حاجی محمدامین’حاجی عزت گل’مولانامحمدارشاد’حاجی عظمت حسین ودیگر نےکہا کہ ضلع ہنگومیں مذہبی ہم اہنگی اوربھائی چارے کی فضا کوبرقرار رکھنے’ہوائی فائرنگ’ون ویلنگ اور علاقےسےمنشیات کےخاتمےکےلئے ضلعی پولیس اورانتظامیہ کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی عرفان خان اورڈی ایس پی ہیڈکواٹرشفیق خان بھی موجودتھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں