0

نوشہرہ پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بروقت کاروائی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بروقت کامیاب کاروائی۔جبکہ دوران سرچ اپریشن کئی ملزمان اشتہاری گرفتار اسلحہ برآمد واقعات کے مطابق ہوائی فمحمد نواز خان SHO تھانہ اکبرپورہ معمول کی گشت پر تھے کہ اطلاع ملی کہ(گڑھی مومین) سروس روڈ پر کچھ نوجوان خر مستیاں کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں۔فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر حکمت عملی سے ہوائی فائرنگ کرنے والے 05 نوجوان ملزمان ذیشان، اویس، یاسر، وحید اور کاشف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق اکبر پورہ سے ہے۔ملزمان کے قبضے سے 05 عد دپستول برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزمان کو تھانہ اکبر پورہ منتقل کرکے مقدمہ درج کر دئیے گئے۔ اسی طرح تھانہ جلوزئی کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔03 اشتہاری اور 07 مشتبیہ گرفتار۔02 کلاشنکوف،06 پستول اور 01 بندوق برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے روشن زیب خانDSP پبی کی سربراہی میں ہدایت شاہ خان SHO جلوزئی نے پولیس نفری کے ہمراہ کا جلوزئی کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے لگائے گئے۔مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔لیڈیز پولیس کی موجودگی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 07 مشتبیہ افراد کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا گیا۔اشتہاریوں اور مشتبیہ افراد کے قبضے سے 02 کلاشنکوف،06 پستول اور ایک بندوق برآمد کر لی گئی۔جرائم پر قابو پانے اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں