0

۔5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں، ڈی سی دیربالا

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا محمد شعیب  نے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور ضلع دیر بالا میں 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا خورشید عالم،ضلعی افیسر محکمہ صحت ڈاکٹر بصیر،میڈیکل سپر نٹندنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز احمد،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر نذیر محمد اور محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران موجود تھیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں