0

بنوں میں رکشہ ڈرائیورز نے ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) رکشہ ڈرائیورز نے ٹریفک پولیس کے خلاف ٹاؤن چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا مظاہرین نے ٹریفک پولیس سے ناراضگی کا اظہار کیا اُنہوں نے الزام لگایا کہ ٹریفک پولیس ہمیں بے جا جرمانہ کرتی ہے جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیورز ڈرائیونگ چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں کیونکہ اس مہنگائی کے دور میں جینا مشکل ہے اُنہوں نے اپنی فریاد انسانی حقوق کے صوبائی صدر عصمت اللہ وزیر کے دفتر پہنچائی جہاں پر انسانی حقوق کے صوبائی صدر عصمت اللہ وزیر نے ان کی فریاد سن کر مسائل کے حل کیلئے ٹریفک پولیس انچارج کے ساتھ رابط کیا اور ان کے ہمراہ ٹریفک چوکی گئے جہاں پر اُنہوں نے ٹریفک انچارج عصمت اللہ سے ملاقات کی اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اُنہوں نے ان کی بات سن کر متعلقہ ٹریفک اہلکار کو پوائنٹ سے تبدیل کردیا اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ پارکنگ سے ادھر و ادھر رکشہ نظر آئے گا جرمانہ کیا جائے گا جس پر انسانی حقوق کے صوبائی صدر عصمت اللہ وزیر اور رکشہ ڈرائیوروں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا اور احتجاج کو ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں