0

بٹ خیلہ بازار میں صفائی مہم کا افتتاح

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز فورس سہیل خان نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے 180 سینیٹری ورکر ز کو ڈیلی ویجز پر بھر تی کیا جائے گااور اس کے علاوہ تمام ٹی ایم ایز کو ٹریکٹر ٹرالی،ڈمپر اور دیگر ضروری مشینری بھی فراہم کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ملاکنڈ کو ہر قسم کی گندگی اور غلاظت سے صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز وزیراعظم پاکستان کے کلین اینڈ گرین مہم کے زیر اہتما م بٹ خیلہ بازار میں صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انوارلحق اور ٹی ایم اوز بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم ایز کے اہلکاروں،سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو سختی سے تاکید کی کہ وہ نہایت ایمانداری اور خلوص نیت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنے فرائض انجام دیں اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیوں کو برؤے کار لائیں۔انھوں نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی علاقے میں صفائی کی ناقص صورتحال کو پایا گیا تو متعلقہ صفائی اہلکار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔انھوں نے دو ٹھوک الفاظ میں کہا کہ ملاکنڈ کو سرسبز وشاداب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سہیل خان نے بٹ خیلہ میں ویکسینیشن سنٹر کو بھی دورہ کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں