0

شانگلہ میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 9 افراد زخمی

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں سیاحوں کی گاڑی کوکو حادثہ- 2 جان بحق جبکہ 9افرادزخمی،زخمیوں میں 3خواتین اور تین بچے بھی شامل۔سیاحوں کی گاڑی میں اسلام آباد اور کراچی کے فیمیلز براستہ شانگلہ گلگت جارہے تھے کہ الپوری تورہ کڑا کے قریب شدید بارش کے دوران فلائینگ کوچ گہری کھائی میں جاگری۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے سہ پہر اسلام آباد اور کراچی سے تعلق رکھنے والے دو فیمیلز سیر کیلئے گلگت جارہے تھے کہ شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے قریب تورہ کڑا میں سیاحوں کی گاڑی فلائینگ کوچ شدید بارش کے دوران گہری کھائی جاگری جسکے نتیجے میں فلائینگ کوچ میں سوار11افراد میں سے ایک خاتون اور ایک مرد سیاح موقع ہی پر دم توڑ گئے اور9فراد زخمی ہوئے۔واقع کی فوری اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس،ریسکیو1122اور علاقے کے لوگوں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری ایمبولنسز کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا جبکہ جان بحق ہونے والے افراد کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کو بعدازاں لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔جان بحق ہونے والوں میں کراچی سے تعلق رکھنے والے خاندان میں اقبال احمدولد مقبول احمد جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون مسماۃ نسیمہ زوجہ عبدالقدوس شامل ہیں۔زخمیوں میں کراچی کی فیملی میں وردہ قدوس زوجہ عبدالقدوس،طوبی قدوس،اسامہ قدوس جبکہ اسلام آباد کے فیملی میں زخمی ہونے والوں میں کامران ولد محمد اقبال اسکی بیوی شیرینہ اور تین بچے عروہ،مریم،عمان شامل ہیں جبکہ فلائینگ کوچ کا ڈرائیور ندیم ولد محمد مصروف کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ 

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں