0

ہنگو میں 5 ویکسنیشن سنٹرز کا قیام

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) کویڈ 19 کو شکست دینے کے لئے قوم کو یک جاں ہونا ہوگا۔ ہنگو میں 5 ویکسنیشن سنٹرز کا قیام عوام کی سہولت کے لئے محکمہ صحت کا مستحسن اقدام ہے۔ پولیو کمپین کے بعد ضلع بھر میں 5 بنیادی مراکز صحت کو بھی ویکسینیشن سنٹرز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ این سی او سی کے ایس او پیز پر عمل کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی، ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ماس ویکسینیشن وسیع پیمانے پر پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگواکرام اللہ خان(PSP)، پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی لقمان اورکزئی، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے کویڈ 19 ڈاکٹر اسد بنگش، فوکل پرسن برائے کرونا ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مطیع الرحمان و دیگر محکمہ صحت کا عملہ بھی موجود تھا۔ خیال زمان اورکزئی نے فیتہ کاٹ کر ماس ویکسینیشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ایم این اے حاجی خیال زمان نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا عالمی وبائی بیماری ہے جس کے خلاف احتیاطی تدابیر سے ہم آہنگ ہو کر لڑنا ہوگا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ایڈیشنل ایم ایس شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے شرکاء کو ضلع ہنگو میں کرونا کی صورتحال اور محکمہ صحت اقدامات کے بارے میں تفصیلا بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو کے چار ہسپتالوں میں کورونا ویکسینیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو، سول ہسپتال ہنگو، ٹائپ ڈی ہسپتال دوآبہ اور ٹائپ ڈی ہسپتال ٹل شامل ہے۔ ان ہسپتالوں میں محکمہ صحت مستعد اور کوالیفائڈ عملہ ویکسینیشن کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے کہا کہ پولیو کمپین کے ختم ہوتے ہی 5 بی ایچ یوز میں بھی باقاعدہ ویکسینیشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے اس کے علاوہ 2 موبائل ٹیمیں بھی ویکسنیشن کے عمل کے لئے بھی ہر وقت دستیاب ہوں گی۔ ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے ضلع ہنگو کے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی فراہم کردہ ویکسینیشن کی سہولت سے بھر پور استفادہ کرے تاکہ عالمی وباء کو شکست دی جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ نےکہا  کہ ضلعی انتظامیہ کی موثر کاوشوں کے بدولت ضلع ہنگو میں این سی او سی کی وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور کویڈ 19 سے متعلق صورتحال انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی طرف سے مفت ویکسینیشن کی سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔اس سے قبل ایم این اے حاجی خیال زمان نے ڈپٹی کمشنرحمیداللہ شاہ اورڈسٹرکٹ پولیس افیسر اکرام اللہ خان کے ہمراہ پانچ سال سے کم عمر کےبچے کو پولیوکےقطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر میڈیا ٹاک میں ایم این نےحاجی خیال زمان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو مہم کوکامیاب بنانے کےلیے انتظامیہ کاساتھ دیکر اپنے بچوں کو ہمشہ کی معذوری سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔پولیوٹیمیں  ڈور ٹو ڈور جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوکےقطرے پلائیں گے۔انہوں نے والدین سے کہا کہ اپنےمطالبات کو منوانے کےلیے اپنے بچوں کا مستقبل داو پرمت لگائے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں