0

اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اٹھارہ سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کاجمعرات سے آغاز ہوگیا ہے۔ این سی او سی نے سال کے آخر تک سات کروڑ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں ویکسی نیشن لگوانے کی رجحان میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ویکسی نیشن مہم میں تیزی حکومت کی بڑی سرمایہ کاری کے باعث ممکن ہوئی، اب تک ویکسین کی خریداری تقریبا 25 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، اگلے سال ویکسین کے حصول کے لیے مزید رقم خرچ کی جائے گی۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے ویکسی نیشن کے لیے شہریوں کو رجسٹریشن کی ہدایت کی تھی۔ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر1166 پر بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں