0

تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر

تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ موجودہ حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔  مالاکنڈ کے خطے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ ان خیالات کاا ظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر مالاکنڈ مدراراللہ کتوزئی گورنمنٹ شہید عادل شہزاد ہائی سکول تھانہ میں سبکدوش ہونے والے پرنسپل محمد کے اعزاز میں منعقدہ  الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں طلباء اور اساتذہ کے علاوہ  محکمہ تعلیم کے آفسران، عمائدین علاقہ اور منتخب نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈی ای او مالاکنڈ مدراراللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری سکولوں میں قابل اساتذہ اور تعلیمی سہولیات کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباء دل لگاکر محنت اور شوق سے حکومت کی طرف سے دی گئی سہولیات سے بھر پور استفادہ کریں۔ تقریب سے سبکدوش ہونے والے پرنسپل محمد زیب، سابق ڈی ای او، پرنسل مشتاق احمد مست خیل، سابق ضلعی نائب ناظم کرنل (ر) ابرار یوسفزئے، سابق پرنسپل سعید خان، پرنسپل محمد وسیم، انچارج پرنسپل علی حیدر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے پرنسپل،محمد زیب کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ محکمہ تعلیم ایک مشفق استاد اور بہترین منتظم سے محروم ہوگئی۔ ان کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں