0

ضلع بنوں کی سطح پر پہلا آل بنوں ملک پرائمر لیگ کا افتتاح

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) بنوں کے دور دراز علاقہ سٹی کلہ میں ضلع بنوں کی سطح پر پہلا آل بنوں ملک پرائمر لیگ کا افتتاح ہوگیا جس کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت ملک ناوا لی خان وزیر تھے کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے گراؤنڈ کی آمد کے موقع پر آتش بازی اور ڈھول کی تھاپ پر مہمان خصوصی ملک ناوا لی وزیر کا استقبال کیا اور کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر ملک رفعت,ملک ہداہت,ملک ازیف,ملک شاہین و دیگر بھی موجود تھے سماجی شخصیت ملک ناوا لی خان وزیر نے کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو اپنی طرف سے پچاس ہزار جبکہ دونوں ٹیموں کیلئے دس دس ہزار روپے کا اعلان کردیا کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی میچ کی کمنٹری کی ذمہ داری گلاپ خان عرف گلاپی نے ادا کی ملک ناوالی خان وزیر نے کہاکہ اس پہاڑی اور خوبصورت علاقے کو زندگی میں پہلی بار یہاں آیا ہوں مجھے بہت خوشی ہوئی کہ مجھے مہمان خصوصی کی حیثیت میں اس دور دراز کی سیر کا موقع ملا یہ دن میرے لئے بہت یادگار رہے گا اس دور دراز پہاڑی علاقے میں ایسے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا معمولی بات نہیں اُنہوں نے کہاکہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے دنیا کو ایک امن کا پیغام جائے گا کھیل کود انسان کیلئے انتہائی ضروری ہے ہم کھیل کود کے ذریعے منفی سرگرمیوں کا تدارک کریں گے اور دنیا کو امن کا پیغام دیں گے بنوں کے علاقہ سٹی کلہ امن پسند عوام پر مشتمل علاقہ ہے کھیل ہی کی وجہ سے ریاست کرے گی لہذا والدین کو چاہیئے کہ تمام تر بچے اور نوجوان تعلیم اور کھیل کی طرف راغب کرنے میں کردار ادا کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں