0

ہنگو، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 15 روزہ خصوصی صفائی مہم کا افتتاح

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) گرین اینڈ کلین ہنگو ہماری جمالیاتی حس کا آئینہ دار ہے۔ صفائی انسان کی شخصیت اور اس کے خیالات کی ترجمانی کرتی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ ہنگو 15 روزہ  گرین اینڈ کلین خصوصی مہم کے دوران ضلع بھر میں صفائی کو یقینی بنائی گی۔ ٹی ایم اے ٹل اور ٹی ایم اے ہنگو کا عملہ گلی کوچوں سے گندگی اٹھانے کے علاوہ بازاروں کی صفائی اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا بھی اہتمام کرے گا۔ شہری کوڑا کرکٹ کوڑادانوں اور پک اینڈ ڈراپ پوانٹس پر پھینکیں اور اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ گلی اور محلے کو بھی صاف ستھرا رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو حمید اللہ شاہ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 15 روزہ خصوصی صفائی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ ٹی ایم او ہنگو فرہاد خٹک ، اے سی آر امان اللہ و دیگر ٹی ایم اے کے عملے اور سٹاف کی موجودگی میں ڈی سی نے جاڑو لگا کر خصوصی کمپین کا افتتاح کیا اور عوامی آگاہی کے لئے واک میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ٹی ایم اے کے سٹاف اور سینٹری ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمید اللہ شاہ نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہمارا مزہب ہمیں ظاہری اور باطنی خوبصورتی نفاست اور صفائی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ہنگو اور ٹی ایم اے ٹل کا عملہ تمام مشینری کے ہمراہ جوش و جزبے کے ساتھ شہری علاقوں میں گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ نالوں اور نالیوں کی صفائی کا بھی اہتمام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی اصل خوبصورتی بحال کرنا ہمارا مقصد ہے اس کمپین  کے زریعے شہریوں کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ خوبصورتی، نفاست  اور قدرتی ماحول کی فراوانی سے ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم کتنا جمالیاتی زوق اور قدرتی منظر کشی سے لگاو رکھتے ہیں۔ ڈی سی حمیداللہ شاہ نے کہا کہ شہری کوڑا کرکٹ ٹھکانے کے لئے ٹی ایم اے کے مقرر کردہ پوائنٹس اور کوڑا دان استعمال میں لا کرصفائی کی مہم میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ ٹی ایم او ہنگو فرہاد خٹک نے کہا کہ 15 روزہ صفائی مہم کے دوران ٹی ایم اے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اورسینٹری سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ دئیے جائیں گے اور ان کے مانیٹرنگ کا عمل روزانہ کے بنیاد پر برقرار رکھا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں