0

جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن شانگلہ کے زیر اہتمام

الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ سے تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسران ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال،سینئرسول جج ایڈمن شیراز طارق اورمحمد الیاس کے رخصتی پر جوڈیشل ملازمین کا ان کے اعزاز میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا، جوڈیشل ایمپلائز ایسو سی ایشن شانگلہ کے زیراہتمام تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسران کے ظہرانے اور انرشیلڈ پیش کرکے ان کو انتہائی عزت وحترام کیساتھ رخصت کیا۔اس موقع پر اے پی جے ای اے کے صدر سلطان محمود،جنرل سیکرٹری قمرزمان نے کہا کہ ان جج صاحبان نے شانگلہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کی جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ شانگلہ میں گزارا ہوا وقت یاد کرینگے۔گزشتہ ہفتے عدالت عالیہ پشاور ہائیکورٹ نے صوبے کے مختلف اضلاع کے جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جن میں شانگلہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج آفتاب اقبال،سینئرسول جج)ایڈمن (شیراز طارق،سینئرسول جج)جوڈیشل (محمد الیاس شامل تھے کو آل جوڈیشل ا یمپلائز ایسو سی ایشن شانگلہ کیجانب سے مختلف پروگرامات میں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے اور یہ ایک اٹل حقیقت ہے مگر تینوں جج صاحبان نے جو وقت یہاں شانگلہ میں گزاراہے ہر مکتب فکر کے لوگوں کے دل جیت لیئے ہیں۔شانگلہ کے عوامی حلقوں کی جانب سے بھی جوڈیشل افسران کے تبادلے پر ان کیلئے دیگر اضلاع میں بھی اپنے نیک خواہشات اور دعاؤں کیساتھ رہیں۔ آل پاکستان جوڈیشل  ایمپلائز ایسو سی ایشن شانگلہ کے صدر سلطان محمود،جنرل سیکرٹری قمرزمان،سی او سی زاکر اللہ، سول ناظر عطاء اللہ خان ودیگر نے انھیں یادگاری شیلڈ پیش کئے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں