0

پبی میں راشد شہید لٹریسی سنٹر میں تقسیم اسناد پروگرام کا اہتمام

پبی (مانند نیوز ڈیسک) راشد شہید لٹریسی سنٹر میں تقسیم اسنادپروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں راشد شہید فاونڈیشن کے چیرمین میاں افتخارحسین اور بور ڈ ڈائریکٹرز میاں محمد زبیر اور تبسم شمس کتوزئی نے خصوصی شرکت کی۔ میاں افتخار حسین نے راشد شہید دستکاری سنٹر سے تربیت پانے والی طالبات میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے انکو مبارکباد دی اور ان کے بنائی گئی مصنوعات میں دلچسپی لی اور کہا کہ عورتوں کو بااختیار بنانے اور معاشی طور پر خود کفیل بنانے کی غرض سے ہم نے یہ سنٹر شروع کیا تھا اور آج یہ آٹھواں بیچ یہاں سے اپنے اسناد وصول کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یقینا اس قسم کے سنٹرز چلانا آسان نہیں لیکن یہ سنٹر پچھلے نو سالوں سے محدود وسائل میں مسلسل اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور اب تک 600 خواتین کو تربیت دے چکی ہے۔ فارغ ہونے والی خواتین سے انکا کہنا تھا کہ اپنے گھروں اور محلوں میں دوسری خواتین کوبھی یہ ہنر سکھائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو فائدہ پہنچ سکیں۔راشد شہید دستکاری سنٹرز کے فوائد کو دیکھتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور دیگر فلاحی ادارے بھی ووکیشنل سنٹرز کو عام کرکے خواتین کو مالی طور پر خودکفیل بنانے میں اپنی ذمہ داری نبھائے اور جہاں پہلے سے دستکاری سنٹرز موجود ہیں اس میں وسائل مہیا کریں کیونکہ خواتین ایسے سنٹرز میں محفوظ اور باعزت طریقے سے اپنی معاشی سرگرمیاں بھی سرانجام دے سکتی ہے اور حکومت سمیت دیگر لوگوں سے انکا معاشی انحصار بھی ختم ہوسکتاہے۔ڈائریکٹرز میاں محمد زبیر اور تبسم شمس نے کورسز مکمل کرنے والے خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ راشد شہید دستکاری سنٹریہاں سے فارغ ہونے والی لڑکیوں کو اپنے آرٹیفیکٹس بیچنے کیلئے مارکیٹ کیساتھ منسلک بھی کریگی جو ان کو موثر معاشی مواقع فراہم کریگی جو ایک خوشحال، پرامن، صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کیساتھ ساتھ خواتین کومالی طور پربھی مستحکم کریگی

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں