0

آئی جی خیبر پختونخوا کا الاصلاح ویلفئیر سنٹر مردان کا مختصر دورہ

مردان (مانند نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹرثنائاللہ عباسی کا الاصلاح ویلفئیر سنٹر مردان کامختصر دورہ۔دورہ کے موقع پر انہوں نے ویلفئیر سنٹر کے عملے اور یتیم بچوں کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے ویلفئیرسنٹر کے چئیرمین مولانا عنایت الرحمان،ڈپٹی ڈائریکٹرولی اکبر اور سابقہ صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ سے بھی ملاقات کی اور ویلفئیرسنٹر میں موجود بچوں کی فلاح وبہبود کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔آئی جی پولیس نے یتیم بچوں کا سہارا بننے اور انکی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ فلاح وبہبود میں ویلفئیر سنٹر کی کاوشوں کو سراہا اور محکمہ پولیس کی جانب سے انہیں ہر قسم مدد وتعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی جی پی نے کہا کہ یتیم وبے سہارا بچے ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے، انکی تعلیم وتربیت اور فلاح وبہبود کا خیال رکھنا ویلفئیراداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مخیر حضرات کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان بچوں کے سر پردست شفقت رکھ کر انکے ساتھ پیار ومحبت سے پیش آئیں اور انکی فلاح وبہبود میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ مستقبل میں یہ بچے معاشرے کے کارآمد اور معزز شہری بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔اس موقع پر ڈی آئی جی مردان ریجن یاسین فاروق، ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ ودیگر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں